پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سرفراز احمد پر انعامات کی بارش کس نے انتہائی قیمتی بی ایم ڈبلیو گاڑی گفٹ کر دی؟

datetime 22  جون‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم پر انعامات کی بارش کی جاری ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ، ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیاگیا تو جے ایس بینک میں اس سلسلے میں پیش پیش رہا ۔ جے ایس بینک کی جانب سے چیمپیئن کپتان کو ’’بی ایم ڈبلیو‘‘گاڑی جبکہ بحریہ ٹاون کی طرف سے 250گز کا پلاٹ دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز کونجی ٹی وی چینل میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں ان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو بری طرح شکست سے

دوچار کرنےاور شاندارکارکردگی پر جے ایس بینک کی طرف سے (BMW ) گاڑی سے نوازا گیا اور یہی نہیں اس موقع پر بحریہ ٹاون کرا چی نے بھی کپتان کو بحریہ ہاوسنگ سوسائٹی میں 250گز کا پلاٹ دیا.یاد رہے کہ یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شرمناک شکست سے دوچار کیا اور تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کا ٹائٹل جیتا ہے ۔ فائنل میچ میں فخر زمان کے 114 رنز اور محمد عامر ، حسن علی اور شاداب خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بھارت کو چاروں شانے چت کیا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…