اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئن ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کی انڈیا سے شکست کے بعد سب کھلاڑی بہت مایوس تھے فخر زمان نے کہا کہ میچ کے بعد شعیب ملک کی تقریر نے سب کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا۔ پاکستان کی شکست کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائے گا پاکستان نے ناقابل یقین کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچ گیا
اور فائنل میچ بھی انڈیا کو ہرا کر اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی ٹیم کے اس ناقابل یقین کم بیک کا راز سب ہی جاننا چاہتے ہیں، فخر زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب ملک کی تقریر نے سب کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا۔ بھارت سے شکست کے بعد سب کھلاڑی بہت ہی دلبرداشتہ تھے لیکن اس رات شعیب ملک کی متاثر کن تقریر نے تمام کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا اور ٹیم میں ایک نئی روح پھونک دی۔ اس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب تمام میچز ایک الگ ہی انداز میں کھیلیں گے اس کے بعد پاکستانی ٹیم کا کھیل سب کے سامنے ہے۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان اور بھارت کے درمیان جب میچ ہوتو شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزاکوسب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ان کے شوہرسسرال کی طرف سے کھیلتے ہیں جبکہ ان کامیکہ بھارت ہے ۔فائنل میں پاکستانی ٹیم کی جیت پربھی ثانیہ مرزانے ایک ڈپلومیٹک قسم کابیان دیاانہوں نے چیمپنزٹرافی جیتنے پرپاکستان کومبارک باددی تودوسری طرف اس نے میکے والوں کوبھی خوش رکھا اورکہاکہ میں ہاکی میں بھارت کی جیت پربھارتیوں کومبارک باددی۔