لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جب میچ ہوتو شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزاکوسب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ان کے شوہرسسرال کی طرف سے کھیلتے ہیں جبکہ ان کامیکہ بھارت ہے ۔فائنل میں پاکستانی ٹیم کی جیت پربھی ثانیہ مرزانے ایک ڈپلومیٹک قسم کابیان دیاانہوں نے چیمپنزٹرافی جیتنے پرپاکستان کومبارک باددی تودوسری طرف اس نے میکے والوں کوبھی خوش رکھا
اورکہاکہ میں ہاکی میں بھارت کی جیت پربھارتیوں کومبارک باددی۔انہوں نے اپنی طرف سے کمال ہوشیاری کامظاہرہ کیالیکن ثانیہ مرزاکوپاک بھارت پریہ تبصرہ کرنامہنگاپڑگیا۔پاکستانی شائقین نے اس مبارک بادکے پیغام کے ردعمل میں کہاکہ ’’بھابھی ‘‘آپ بھارت کی سائیڈنہیں لیں بلکہ واضح اعلان کریں لیکن دوسری طرف پاکستان کومبارکباددینے پربھارتی شائقین نے ان پرتنقید کی کہ وہ بھارتی ہوکرپاکستان کومبارکباددے رہی ہیں اورہماری اپنی ٹیم ہارگئی ہے ۔اورپاکستانی نے لکھاکہ ثانیہ بھابھی اب سیاست نہیں چلے گی ،آج کرکٹ کے میچ کے موقع پرہاکی کی کوئی وقعت نہیں آپ کومعلوم ہے کہ آج فادرزڈے ہے ،اورگندی اولادکی خوب دھلائی کی گئی ہے ۔جبکہ ایک بھارتی سوشل میڈیاکے صارف نے لکھاکہ ثانیہ مرزااپنے جذبات کاصحیح طورپراظہارکریں ،کیاآپ بھارت کی شکست پرغمگین ہیں یاپاکستان کی فتح پرخوش ،کیونکہ پاکستان کے ساتھ سفارتکاری کےلئے بھارت میں آپ سے زیادہ پڑھے لکھے سیاستدان موجود ہیں ۔آپ اپنے جذبات کوواضح کریں ایسے بات نہیں بنے گی کہ سسرال اورمیکادونوں خوش رہیں ۔جواب میں ایک پاکستانی نے لکھاکہ ثانیہ بھابھی آپ کھیل کے ساتھ سیاست کی بھی ماہرلگتی ہیں ،ایک پاکستانی نے یہاں تک لکھ دیاکہ بھارت میں رہنے کےلئے کیاکیاکرناپڑتاہے ۔اسی طرح ایک اورپاکستانی نے بھابھی کومشورہ دیا
کہ آپ نے ایک پاکستانی کے ساتھ شادی کرلی ہے توپاکستان کے میچ دیکھنے کےلئے جارہی ہیں تواب ٹینس بھی پاکستان کی طرف سے کھیل لیں جواب میں ایک بھارتی نے لکھاکہ تم ہاکی جیتنے پرہمیں مبارکبادمت دوکیونکہ پاکستانی ناراض ہوجائیں گے ۔