اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سال کا انوکھا ترین دن آج ہے، حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)(آج ) جمعرات سے دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہونا شروع ہوجائیں گی ،بدھ کو طویل ترین دن اور 31برس کا سب سے طویل روزہ رہا اب 2048میں طویل ترین روزہ آئے گا۔تفصیلات کے مطابق (آج ) جمعرات سے دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہونا شروع ہوجائیں گی ۔گزشتہ روز 21 جون کو سال کا سب سے بڑا دن تھا اور سب سے چھوٹی رات، بعد ازاں(آج ) 22 جون سے دن واپس چھوٹا اور رات بڑی ہونے لگیں گی ،

یہ عمل 21 دسمبر تک جاری رہتا ہے جس کے بعد دن واپس بڑا اور رات چھوٹی ہونے لگتی ہے۔21 جون کو ماہ رمضان المبارک جاری رہنے کی وجہ سے سب سے بڑا روزہ رہا۔ویسے تو 21 جون ہر سال آتی ہے لیکن اگلے برس 21 جون کو رمضان المبارک نہیں ہوگا بلکہ ماہ شوال جاری ہوگا، اگلے برس 16 یا 17 جون کو عید الفطر ہوگی رمضان المبارک 21 جون آنے سے پہلے ہی ختم ہوجائیں گے۔اب 21 جون 2017 کو روزہ رکھا جارہا ہے اس کے ٹھیک 31 برس بعد 21 جون 2048 کو پھر رمضان المبارک جاری ہوگا۔ماضی قریب کا جائزہ لیں تو 21 جون 1984 کو 21 رمضان المبارک کا دن تھا جس کے ٹھیک 31 برس بعد 21 جون 2015 کو 4 رمضان المبارک کا دن آیا۔شمسی کیلنڈر 365 دن اور قمری کیلنڈر 355 دن کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے قمری کلینڈر کے ہر سال 10 دن کم ہوجاتے ہیں، بتدریج ہر سال 10 کم ہونے کے بعد جس عیسوی تاریخ کو جو ہجری تاریخ ہوتی ہے اس کے آس پاس کی تاریخ 31 برس بعد دوباری گھوم کر آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…