بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انیل کمبلے کا استعفیٰ، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر برس پڑے،سنگین الزامات عائد

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بیس جون کا دن شاید انڈین کرکٹ کی تاریخ کا افسوسناک دن تصور کیا جائے، جب ماضی کے لیجنڈ کھلاڑی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے کپتان ویرات کوہلی کی وجہ سے اپنا استعفی دیدیا تھا۔ انڈین میڈیا اور سابق کھلاڑی اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان شخصیات میں سابق کھلاڑی سنیل گواسکر بھی ہیں، جنہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ جھگڑے کے بعد انیل کمبلے کے استعفے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس بات سے بہت دکھ پہنچا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہماری ٹیم کے نوجوان آخر کیا چاہ رہے ہیں؟ کیا انھیں ایسا نرم دل کوچ چاہیے جو ان سے کہے کہ جا ؤشاپنگ کرو، موج مستی مارو، آج تو نیٹ پریکٹس کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ گواسکر نے کہا کہ انیل کمبلے کی کوچنگ میں انڈین ٹیم نے جو کامیابیاں حاصل کیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ مجھے خدشہ ہے کہ جو انیل کمبلے کے ساتھ ہوا، اس سے نئے آنے والے کوچ پر کیا تاثر جائے گا۔ وہ تو یہی سمجھے گا کہ اگر اسے اپنے عہدے پر برقرار رہنا ہے تو کھلاڑیوں کی ہی بات ماننا پڑے گی، بصورت دیگر اسے اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…