جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میرے سر پر وکٹ کس نے ماری تھی؟زندگی میں سب سے زیادہ اہم شخص کون ہے جس کی وجہ سے اس مقام تک پہنچا؟ حسن علی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرحسن علی چیمپنزٹرافی میں شاندارکارکردگی دکھانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔وطن واپسی انہوں نے اپنے کامیاب کھلاڑی ہونے کے بارے میں انکشافات کئے کہ میں جس مقام پرآج ہوں اس میں میرے بڑے بھائی کاہاتھ ہے جنہوں نے میرے لئے بہت قربانیاں دیں  ہیں۔حسن علی نے تفصیلات بتائے ہوئے کہاکہ جب میری عمرصرف

13سال تھی تواس وقت میرے بھائی نے مجھے چیلنج کیا کہوہ مجھے ایک اوور میں تین چھکے مارے گا ،لیکن وہ صرف ایک ہی چھکا مارنے میں کامیاب ہوا اور اس نے بطور انعام مجھے میری پہلی سفید رنگ کی شرٹ تحفے میں دی ۔انہوں نے بتایاکہ وہ شرٹ میں نے بہت عرصے تک سنبھالے رکھی کیونکہ میرے بھائی نے میرے لئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔میرے بھائی نے کرکٹ کی ہرچیزخریدکردی اورایک موقع پرانہوں نے اپنے جوگرزنہیں خریدے اورمیرےلئے انہوں نے کبھی کسی چیزکی کمی ہونے دی ۔حسن علی نے بتایاکہ گزشتہ سال جب میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیوشروع نہیں کیاتھاتومیرے بڑے بھائی نے نیٹ کے قریب ہی میرے لی ایک کمرہ تیار کر دیا تھا ،میں صرف گھر تازہ دم ہونے اور والدین سے ملاقات کیلئے ہی جاتا تھا اورمیرے بھائی بھی چاہتے تھے کہ اپنی کرکٹ پرتوجہ دوں اوراپنے کھیل کوسنجیدگی سے لوں ۔انہوں نے اس موقع پرایک واقعہ بھی سنایاکہ 2012میں جب ایک ٹیم کے خلاف بائولنگ ٹھیک سے نہیں کرارہاتھاتواس وقت میرے بھائی نے میرے سرپروکٹ دے ماری ۔انہوں نے بتایاکہ میں کوشش ہوتی تھی کہ ہمیشہ نئی گیندسے بائولنگ کرائوں اوراس دن بھی یہی چاہتاتھااورمیں نے بھائی سے کہاکہ مجھے نئی گیندسے بائولنگ کروانے دی جائے لیکن دوران میری تمام بائولنگ خراب رہی تومیرے بھائی غصے میں آگئے اورمیرے سرپروکٹ دے ماری ،

میرے بھائی کی وکٹ مارنے سے میرے سرپرٹانکے لگے ۔حسن علی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد میں اپنے بھائی کی سب سے زیادہ عزت کرتاہوں اورمحبت کرتاہوں کیونکہ صرف اپنے بھائی کی وجہ سے اتنی کامیابی ملی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…