بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

غیر فعال پارٹیوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل موخر

datetime 21  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کوغیر فعال اور غیر سرگرم سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نئی قانون سازی تک ایسی سیاسی جماعتوں کو فہرست سے خارج نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست میں

شامل 272 سیاسی جماعتیں پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 پر پورا نہیں اترتیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کمزوریوں اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث پاکستان بھر سے رجسٹرڈ لیکن غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد 343 پر پہنچ گئی ہے ٗان میں سے 300 سیاسی جماعتیں غیر فعال، 272 جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کروا سکیں۔ غیر فعال جماعتوں میں مسلم لیگ ہم خیال، متحدہ مجلس عمل، ملت پارٹی، مسلم لیگ جونیجو اور مسلم لیگ نظریاتی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…