اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کھلاڑیوں کے جانب سے سیاہ پٹیاں باندھنے پر پاکستان کا احتجاج

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لندن (آئی این پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے منتظمین سے انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلنے پر سخت احتجاج کیا ہے، لندن میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ دنوں کشمیر میں

ہلاک ہونے والے بھارتی سپاہیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایسا کیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری سابق اولمپیئن شہباز احمد کا کہنا ہے کہ بتایا کہ اس سلسلے میں برطانوی ہاکی فیڈریشن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیلی منڈے اور کوالیفائنگ مقابلوں کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سے بات کی ہے جس پر ان دونوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں کسی بھی طرح کا سیاسی پیغام اجاگر نہیں کیا جاسکتا۔شہباز احمد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جس طرح اپنی گرفت رکن ممالک پر مضبوط کرتی جارہی ہے اور اپنی من مانی کررہی ہے، اسے اس واقعے کا سخت نوٹس لینا چاہیے کہ بھارت نے یہ حرکت کیوں کی ،شہباز احمد نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے اپنی اس حرکت سے اپنا امیج خود خراب کیا ہے اور انہوں نے دراصل یہ ایک منفی پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…