پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان سے شکست ،بھارتی ٹیم کا پوسٹ مارٹم شروع،کوہلی، دھون، روہت شرما، دھونی اور یووراج سنگھ کو مجرم قراردیدیاگیا،دھماکہ خیز صورتحال

datetime 20  جون‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان سے شکست پر بھارتی میڈیا کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم کی گوشمالی جاری۔ بھارتی میڈیا اپنی ہی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا‘دل جلے رپورٹرز نے کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، روہت شرما، دھونی اور یووراج سنگھ کو مجرم ‘این ڈی ٹی وی تو اپنی ٹیم کی کارکردگی کو شرمناک قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست پر بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم شروع کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے ساتھ اپنے ہی ملک میں وہ کچھ ہو رہا ہے جو پاکستان کے ساتھ

بھارت سے ہارنے کے بعد ہر بار ہوتا ہے۔ یعنی بھارتی میڈیا اپنی ہی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنے لگا۔کچھ دل جلے رپورٹرز نے کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، روہت شرما، دھونی اور یووراج سنگھ کو مجرم قرار دے دیا۔ آل راؤنڈر ریوندرا جدیجا اور کیدار جادیو بھی پوسٹ مارٹم میں اہم رہے۔این ڈی ٹی وی تو اپنی ٹیم کی کارکردگی کو شرمناک قرار دیتا رہا پوسٹ مارٹم صرف بیٹنگ تک نہ رہا، تین سو انتالیس رنز کے پہاڑ جیسے ہدف پر بالرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا۔بھارتی میڈیا نے شکست کی وجہ کپتان ویرات کوہلی کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرانے کے فیصلے اور ناقص فیلڈنگ کو بھی قرار دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…