اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں بڑا آپریشن،دھڑا دھڑ گرفتاریاں 

datetime 20  جون‬‮  2017 |

اسلام آ باد(آئی این پی)وفاقی پولیس نے سبز ی منڈی ،انڈ سٹر یل ایر یا ،فیض آ باد ، بس اڈوں، چراہ گاؤں اور گر دونو اح میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سر چ آ پر یشنز کے دوران 29مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجرز،

حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ نیلور کے علا قہ چراہ اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا۔سرچ آپریشن ایس پی رورل زون ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر کی زیر نگر انی میں ڈی ایس پی چوہدری عبد المجید ، ایس ایچ او تھا نہ نیلو ر انسپکٹر فیاض احمد اور دیگر پولیس افسران و جوانو ں نے حصہ لیا،دوران سرچ آ پر یشن2مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، سرچ آ پر یشن کے دوران20گھر وں اور 200افراد کو چیک کیا گیا ، اسی طر ح تھا نہ سبزیمنڈ ی اور تھا نہ اند سٹر یل ایر یا کے علا قوں فیض آ باد او ر منڈ ی مو ڑ بس اسٹینڈز اور گر دو نو اح میں سرچ آ پر یشن کیا گیا ۔سرچ آپریشن ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیات نیازی کی زیر نگر انی میں ڈی ایس پی عارف حسین شاہ، ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا قاسم نیازی ، ایس ایچ او سبز ی منڈی رخسار مہد ی اور دیگر پولیس افسران و جوانو ں نے حصہ لیا،دوران سرچ آ پر یشن29مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ، 100افراد کوموقع پر چیک کیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔

انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت کی ہے کہ کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جا ئیں،نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…