پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

معروف کمپنی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے حیرت انگیز تحفے کا اعلان کردیا

datetime 20  جون‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی)ایکواسٹار کمپنی نے آئی سی سی چیمپئنزکرکٹ ٹرافی میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے ایکو اسٹار کی 55انچ ایل ای ڈی ٹی وی کے تحفے کا اعلان کیا ہے ۔ایکواسٹار اور کرکٹ کا ہمیشہ سے ہی ایک خاص تعلق رہا ہے اور فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی کے تحفے کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور شاندار جیت پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب ایکو اسٹار کی اس 55انچ کی وسیع اسکرین پر کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوزسکیں گے۔ایکو اسٹار کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ہماراآغاز ناکامی سے ہوا،تاہم شروع میں گر کر ہم سنبھلے اور با لاآخر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے ،ہم نئے ٹیلنٹ کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل انتہائی خوشگوار دیکھتے ہیں اور امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اب کوئی بھی طاقت مزید کامیابیوں سے نہیں روک سکتی ۔ایکو اسٹار کی 55انچ ایل ای ڈی ٹی وی مکمل HD1601920 x 1080ریزولوشن،وڈیو ،آڈیو اور امیجز کیلئے یو ایس بی پلے بیلیٹی،پی سی ان پٹ آڈیو اینڈ وڈیو،HDMI x 2 Ports,،اے گریڈ پینل،رئیل کلر انجن،ڈیجیٹل کومب فلٹر،انرجی سیونگ موڈ ،199چینل پروگرام میموری،140واٹ پاور،آٹو پاور آف ،178ڈگری وسیع ویو اینگل اور دیگر خصوصیات سے مزین ہے ۔ایکو اسٹار کوایل ای ڈی ٹی وی کی دنیا میں ایک معتبر نام مانا جاتا ہے اور پاکستان بھر میں ایکو اسٹار کی مصنوعات ڈی ڈبلیو پی گروپ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہیں،ملک بھر میں ڈی ڈبلیو پی گروپ ایکو اسٹار کی مصنوعات کی خریداری پر بعد از فروخت سروس کی ضمانت کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…