ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

ہارگئے تو کیا ہوا؟میچ کے بعد شعیب ملک ،اظہرمحمود اور کوہلی کیا کرتے رہے؟ثانیہ مرزا کی پوسٹ سوشل میڈیاپر وائرل

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی تاریخی فتح پر پلیئرز کی بیگمات نے سوشل میڈیا پراپنے اپنے انداز میں خوشی منائی۔شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستان کی بھابھی، معروف بھارتی ٹینس پلیئرثانیہ مرزا نے بھی پاکستان کو فتح کی مبارکباد تو دی مگر قدرے محتاط انداز کے ساتھ ۔ ثانیہ نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارت کرکٹ ہار گیا لیکن پاکستان کے خلاف ہاکی میچ جیت لیا۔

ثانیہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ کھیل میں پلڑا برابر رہتا ہے۔ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں میچ کے بعد ان کے میاں جی شعیب ملک اور پاکستان کے بالنگ کوچ اظہر محمود ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں ہنسی مذاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو سے شاید ثانیہ نے یہ ظاہرکرنے کی کوشش کی ہے کہ شکست کے باوجود بھارتی پلیئرز کی اسپورٹس مین سپرٹ قابل تعریف ہے۔کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے بیٹے عبداللہ کے ساتھ سرفراز کی دو خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کیں جن میں میڈل اور چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ننھے چمپئن کی خوشی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔فائنل میں تباہ کن بولنگ کرنے والے محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے ٹیم کی فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ نرجس نے عامر کے ساتھ اوول گراؤنڈ میں لی گئی دو بے حد خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ایک سیلفی میں یہ خوش و خرم جوڑا جیت پر بیحد مسرور دکھائی دے رہا ہے تو دوسری تصویر میں عامر نے قومی پرچم لپیٹ کر بیگم کے ہمراہ ٹرافی تھام کر خصوصی پوز دیا ہے۔محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے بھی سوشل میڈیا کے میدان میں بھرپور انٹری دی۔میچ کے دوران اوول کے میدان کی تصویر اور اپنی سیلفی اپ لوڈ کی جبکہ شاہینوں کی شاندار فتح کے بعد پروفیسر میاں اور ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…