لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میچ میں پاکستانی گیندبازوں نے بھارتی بلے بازی کو تباہ کرتے ہوئے باآسانی 180 رنز سے عبرتناک شکست دی۔اس موقع پر انگلینڈ میں موجود پاکستانی شائقین اس فتح کو رمضان کی برکت اور رحمت سے جوڑ رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے گورے پوچھ رہے ہیں کہ یہ رمضان کون ہے ؟
اسی حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے، ہمیں رمضان کی برکتیں معلوم ہیں، گورے پوچھتے ہیں یہ رمضان کون ہے؟انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ رمضان مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق کا کہناتھاکہ نئےلڑکوں کوبڑےایونٹ میں شامل کرناآسان ہدف نہیں تھا،ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ، خراب کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس جیت سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا ،انگلینڈ میں ہونے والے اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کا پرفارمنس دینا شاندار ہے۔