پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پشاور زلمی کیلئے ایک او زبردست اعزاز کس ٹی 20 لیگ کا حصہ بننے جار ہی ہے؟

datetime 20  جون‬‮  2017 |

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے کرکٹ کے مداحوں کے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ۔ یہ خوشخبری پشاور زلمی کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستانیوں کو دی ہے ۔ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل میں عوام کی پسندیدہ ٹیم ہے جو کے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن بھی ہے ۔ اب پشاور زلمی کے مداح اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کی ٹی 20 گلوبل لیگ کا بھی حصہ بن گئی ہے ۔

جنوبی افریقہ ٹی 20 گلوبل لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم ” بینونی زلمی ” کے نام سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔پشاور زلمی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں بھی نمائندگی کو تیار ہے، جس کی 8 ٹیموں میں سے ایک کے مالک پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹینگ کے شہر بینونی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں ’بینونی زلمی ‘ کے نام سے شریک ہوگی۔جاوید آفریدی کا اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو ایک ملک سے دوسرے ملک اور ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک مداحوں اور لوگوں کو عالمی سطح پر جوڑے رکھتی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’جس طرح پشاور زلمی نے ثابت کیا کہ وہ کچھ بھی کر گزرنے کی اہل ہے بینونی زلمی بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے پرعزم ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…