جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی سیاست کا ’’گاڈ فادر‘‘ اور ’’چھوٹا ڈان‘‘ کون ہے؟ اہم انکشافات

datetime 20  جون‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گاڈ فادر ہو یا چھوٹا ڈان جے آئی ٹی میں پیش ہوکر عجیب باتیں کرتے ہیں۔ میاں صاحب کو قوم کی فکر نہیں بس پانامہ کمپنیاں بچانا چاہتے ہیں،خان صاحب کی تبدیلی ٹیوٹر تک محدود ہے ۔وہ سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ہائے وے پر منزل پمپ کے مقام پر تعمیر کیے گئے فلائی اوور کا افتتاح کے موقع ہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کہتے ہیں مشرف کے دور میں کڑا احتساب ہوا، کیا احتساب یہ تھا کہ آپ معافی مانگ کر ملک سے چلے گئے۔ گاڈ فادر یا چھوٹا ڈان جے آئی ٹی میں پیش ہوکر عجیب باتیں کرتے ہیں۔بے نظیر بھٹو کے دور میں ان کے احتساب کی باتیں کرتے ہیں۔نواز شریف معافی نامہ لکھ کر ملک سے بھاگے تھے۔میاں صاحب کو قوم کی فکر نہیں بس پانامہ کمپنیاں بچانا چاہتے ہیں ۔قوم انصاف کی منتظر ہے ۔انھوں نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہخان صاحب کی تبدیلی ٹیوٹر تک محدود ہے۔پی ٹی آئی نے کے پی کے میں محکمہ صحت نجی شعبے کو دے کر بیڑا غرق کردیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں کراچی میں ترقیاتی سرگرمیوں پر سندھ حکومت سے بہت خوش ہوں۔کراچی صفائی کا نظام بھی بہتر ہوتا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی کو کراچی سے حصہ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں ریکارڈ مدت میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ فلائی اوور کے افتتاح سے صنعتی علاقوں کے ہیوی ٹریفک اور ائیر پورٹ سے نیشنل ہائی وے سگنل فری ٹریفک ہوجائے گااور ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سے منزل پمپ سڑک کو سگنل فری بنایا گیا ہے۔ یہ فلائی اوور 514.917ملین روپے کی لاگت سے 3ماہ کی مدت میں تعمیر کیاگیاہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

انھوں نے اس کے لیے صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں کیونکہ ان کی حکومت نے شہر میں انفرااسٹرکچرکی میگا اسکیمیں شروع کی ہیں اور ان میں سے بہت سی اسکیموں کا یا تو افتتاح ہوچکا ہے یا پھر اس ماہ کے آخر تک افتتاح ہوجائے گا۔

صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منزل پمپ فلائی اوور پر 8مارچ 2017کو کام کا آغازہوا اور اس پر 514.917ملین روپے لاگت آئی اور یہ 3ماہ کی مدت میں مکمل ہواہے اس پل کی لمبائی 560میٹر ہے ،جس میں 250میٹر پل اور 310میٹر ریمپ شامل ہے۔اس کی چوڑائی 10.9میٹرہے اور یہ 3رویہ ہے۔

وزیرا علی سندھ نے کہا کہ ڈرگ روڈ انڈر پاس اور سب میرین چورنگی انڈر پاس پر کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ماہ کے آخر تک ڈرگ روڈ انڈر پاس کا افتتاح کردیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی ترقی میں ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے۔انھوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل کونہ صرف یہ کہ دوبارہ تعمیر کیاگیا ہے بلکہ بلوچ کالونی فلائی اوور کی آلٹریشن کے ذریعے شاہراہ کو توسیع بھی دی گئی ہے۔

انھو ں نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہ کہ شاہراہ فیصل بہتر ہوگئی ہے بلکہ اس پر ٹریفک کا بہا بھی بہتر ہوگیا ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ ،امداد پتافی، فیاض بٹ اور مکیش کمار چالہ نے سہ پہر منزل پمپ فلائی اور کے افتتاح کے سلسلے میں کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…