لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنرپنجاب اورپاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنماچوہدری محمد سرور نے پاکستان کی سیاست اور ملک چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماچوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ پاکستان میں سیاست کرناان کےلئے مشکل ہوگئی ہے کیونکہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتے ہیں ۔
انہوں نے اس موقع پرپارٹی قیادت سے ناراضی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن بروقت نہیں کرائے گئے جبکہ عام انتخابات سے قبل پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کراناان کی جماعت کےلئے نقصان دہ ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن وہ چیئرمین کے پینل کے خلاف کیسے کھڑے ہو سکتے تھے۔ پی ٹی آئی کے حالیہ پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے تھے۔