دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کےفائنل کے بعد آئی سی سی چیمپئن ٹیم کااعلان کردیاہے ۔ اس ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدہونگے ،تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئن ٹیم میں ان کھلاڑیوں کوشامل کیاگیاہے جن کی پرفارمنس ایونٹ کے دوران شاندارہی ہے ۔آئی سی سی ٹیم میں پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کے علاوہ جنیدخان ،فخرزمان اورحسن علی کوشامل کیاگیاہے ،بھارت کے 3کھلاڑی شیکھردھاون،بھونیشور کمار،ویرات کوہلی
،انگلینڈٹیم کے تین کھلاڑی جوروٹ ،بین سٹوکس ،عادل رشید جبکہ بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کوبھی اس ٹیم میں شامل کیاگیاہے ،آئی سی سی ٹیم کے کپتان اوروکٹ کیپرسرفرازاحمدہونگے ۔آئی سی سی کی جس جیوری نے اس ٹیم کی سلیکشن کی ہے اسکے سربراہ سابق معروف کرکٹرچیف الارڈڈائس ہیںجوآئی سی سی کے جی ایم بھ ہیں جبکہ اس جیوری کے دیگرممبران میں رمیزراجہ ،ساروگنگولی ،مائیکل اتھارٹن جبکہ دوکرکٹ ماہرین جولین گائراورلارئنس بوتھ ہیں