ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

سعودی کابینہ کا اجلاس،نوازشریف کی مصالحتی کوششوں پر غورکیاگیا

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے قطر پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور سعودی عرب ایک صفحے پر ہیں، سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قطر کے سفارتی بائیکاٹ اور امیر کویت الشیخ جابر صباح الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب فریقین میں مصالحتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں ترک صدر طیب ایردوآن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جمہوریہ فرانس کے نو منتخب صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے ریاض ہونے سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں اور خلیجی بحران کے پرامن حل کی کوششوں کو سراہا گیا۔ سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت، امریکی صدر ٹرمپ کے قطر سے متعلق مطالبے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور سعودی عرب ایک صفحے پر ہیں۔ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے گا۔اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات وثقافت ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے سعودی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور بین الاقوامی اہمیت کے ایشوز پر غور کیا گیا۔

انہوں نے قطری۔سعودی مشترکہ خاندانوں کی کفالت کے لیے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطری قوم کو دشمن اور غیر نہیں سمجھتا بلکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دل میں قطری باشندوں کے لیے محبت واحترام کے جذبات موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…