منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے سکولوں میں 1 کروڑ 37 لاکھ بچوں کو ’’ ٹیبلٹ ‘‘کی بجائے کچھ اور ہی دینے کا فیصلہ کرلیا،منظوری دیدی گئی

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا سکولوں میں بچوں کو ’’ ٹیبلٹ ‘‘کی بجائے سکول بیگز دینے کا منصوبہ، وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری سکولوں کے طلبا کو1 کروڑ 37 لاکھ مفت سکول بیگز دینے کی اصولی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکول کے بچوں کو بھاری بھر کم بیگ سے چھٹکارہ دلانے کے لئے دو سال قبل ٹیبلٹس دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا

لیکن چند ہزار بچوں کو ٹیبلٹس فراہم کرنے کے بعد منصوبہ سرد خانے میں پڑگیا۔  سرکاری سکولوں کے 1 کروڑ 37 لاکھ طلباوطالبات کو سکول بیگز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کی اصولی منظوری وزیراعلی پنجاب کی جانب سے دی جاچکی ہے۔ فی بیگ کی 350 سے 400 روپے لاگت ہوگی۔ منصوبے کے لئے دو تجاویز زیرغور ہیں ,پہلے مرحلے میں پہلی، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے بچوں کو بیگ دیئے جائیں گے۔ جس کے لئے 82 کروڑ کے فنڈز درکار ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…