منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سڑک پر رفتار کی حد کے انتباہ کیلئے دبئی کا نیا تجربہ

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آرٹی اے) نے ایک نئے تجربے پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ اس کے تحت سڑکوں پر رفتار کی مقررہ حد تبدیل کر دیے جانے کی نشان دہی کے واسطے سرخ رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بوکدرہ انٹرچینج کے نزدیک شاہراہ عود میثاء پر سرخ رنگ کیا جا چکا ہے جہاں رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں ٹریفک ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر میثاء بن عدی نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر اس تجربے کا اطلاق شاہراہ عود میثاء پر کیا گیا ہے.. بعد ازاں دبئی کی دیگر شاہراؤں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا تا کہ گاڑی چلانے والوں کو رفتار کی حد سے تجاوز کرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سڑکوں کا استعمال کرنیوالوں کی سلامتی کے واسطے کیا جا رہا ہے تا کہ وہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی اور ٹریفک حادثات سے محفوظ رہیں.. اس سلسلے میں شاہراؤں پر گاڑیوں کی لین پر سرخ رنگ کرنے کے بعد ان پر رفتار کی حد بھی لکھ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتباہی بورڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔میثاء کے مطابق اگلے مرحلے میں فِفتھ انٹرچینچ کے نزدیک شارع الشیخ الزاید اور پھر جبل علی اور لہباب کے درمیان شاہراہ پر اس منصوبے پر عمل درامد کیا جائیگا۔ دونوں سڑکوں پر رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک سروے کے ذریعے گاڑی چلانے والوں پر اس تجربے کے اثرات کا جائزہ لیا جائیگا۔ امید ہے کہ یہ تجویز رفتار کی مقررہ حد کی پابندی کرنے اور ممکنہ حادثات کے وقوع میں کمی کا بڑی حد تک ذریعہ بنے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…