پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریاکی طرف سے پے درپے کئی میزائل تجربات کے بعد امریکہ اورجنوبی کوریاکے حالات کشیدہ ہیں اوران ممالک کے درمیان جنگ کابھی خطرہ ہے لیکن اس جنگ سے بھی بڑے خطرے نے دنیامیں ہلچل مچادی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگی جنون کے شکار شمالی کوریاکے میزائل تجربات اوردیگرایٹمی تجربے کرنے کی وجہ سے شمالی کوریااورچین کے سرحدپرواقع خوفناک آتش فشاں مائونٹ پیکتوکسی بھی
وقت پھٹ سکتاہے اوراگریہ آتش فشاں پھٹ گیاتوپھرنہ صرف شمالی کوریابلکہ ساتھ چین کے کچھ علاقوں میں بڑی تباہی ہوگی اورساتھ ہی عالمی سطح پرموسمیاتی تغیرات رونماہونگے جن کے اثرات پورے خطے پرپڑیں گے اوردنیاایک بڑی تباہی کے دہانے پرپہنچ جائے گی ۔رپورٹ کے مطابق یہ آتش فشاں آخری بارگزشتہ صدی 1903میں پٹھاتھااوربڑے پیمانے پرتباہی ہوئی تھی تاہم اس خطرے نے ایک مرتبہ پھردنیامیں نئی پریشانی پیداکردی ہے ۔