منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

 نہال و طلال کے بعد وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی بھی جے آئی ٹی پر برس پڑے

datetime 8  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی سنسنی خیز فلم ؟شوگر لیول کم ہونے کی خبر کیوں چلائی گئی۔تحقیقات کمرے میں حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کرنے کا کای مقصد تھا،جوڈیشنل اکیڈمی کی عمارت سے متعلق تما م انتظامات جے آئی ٹی کے پاس ہیں۔یہاںچڑی بھی پر نہیں مارسکتی ایسے میں تصویر لیک کردی جائے،جے آئی ٹی پر تحفظات کے بارے میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے،

ہمارا مقصد جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا نہیں بلکہ اپنے تحفظات کا اظہار کرنا ہے،تصویر جاری کرکے ہماری تضحیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے،توقع ہے سپریم کورٹ جے آئی ٹی سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرائے گی۔پی ٹی آئی میں جانے والے جلے اور پھٹے کارتوس ہیں،جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون سے آصف کرمانی نے کہا جے آئی ٹی پر تحفظات کے بارے میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رابطہ کای ہے۔حسن اور حسین نواز تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی میں پیس ہورہے ہیں۔حسن اور حسین نواز نے عدالتی احکامات کا احترام کیا ہے۔حسین نواز کی پیش کے موقع پر ایمبولنس بلائی گئی۔مگروجہ نہیں بتائی گئی۔حسین نواز کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو شدید تسویش رہی۔آصف کرمانی نے کہا فیڈرل جوڈیشنل اکیڈمی کی عمارت میں متعلق تمام تر انتظامات جے آئی ٹی کے پاس ہے۔جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے فرد کا بیرون دنیا سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔شوگرلیول کم ہونے کی خبر کیوں پھیلائی گئی ؟ انہوں نے سوال کیا کہ حسین نواز کے چاہنے والوحں کو کیوں اضطراب میں رکھا گیا ۔وجہ بتائی جائے تحقیقاتی کمرے میں حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کا کیا مقصد تھا۔ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔اللہ کے رحم وکرم پر یقین رکھتے ہیں۔توقع ہے سپریم کورٹ جے آئی ٹی سے انصاب کے تمام تقاضے پورے کرائے گی۔

آصف کرمانی نے مزید کاہ کہ حسین نواز کی تصویر کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جائے ۔یہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی سنسنی خیز فلم ؟جمعہ کو حسین نواز بھی بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔اداروں کے درمیان کوئی تصادم پیدا نہیں ہورہا ۔ْکچھ لوگوں کو خواہش ہوسکتی ہے کہ تصادم ہو۔ہم تصادم کرنے والے لوگ نہیں ہیں ۔پی ٹی آئی میں جانے والے جلے پھٹے ہوئے کارتوس ہیں ۔

میری معلومات کے مطابق حسین نواز کی تصویر انٹیروگیشن روم کی تھی۔یہا ں چڑی بھی پر نہیں مار سکتی ایسے میں تصویر لیک کردی جائے۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ سیاسی مخالفین پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔،کہ ہم جے آئی ٹی پربلاوجہ اعتراض کررہے ہیں۔ہمارا مقصد جے آئی ٹی کو متنازعی بنانا نہیں بلکہ اپنے تحفظات کا اظہار کرنا ہے۔مسلم لیگ (ن) پر ایسے الزامات لگا کر منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔تصویر جاری کرکے ہماری تضحیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

طارق فضل چودھری نے مزید کہا یقین ہیکہ عدالت عظمٰی ہمارے تحفظات دور کرے گی۔مسلم لیگ ن کے کنونشن میں عدلیہ کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا حلف لیا گیا۔تفتیشی ٹیم اور ججز پر بھی اعتراضات ہوتے رہتے ہیں۔تحفظات کا مقصد کسی کو متنازعہ بنانا نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…