جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

رہائی کے بعد سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسان کس حال میں ہیں؟ سوشل میـڈیا پر وائرل ہونیوالی تصویر نے راضی نامہ کے پس پردہ حقائق آشکار کر دئیے۔۔تصویر لنک میں

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسان الحسیب الرحمان کی رہائی، ن لیگی رہنمائوں کی پیر حسان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسان الحسیب الرحمان کی رہائی کے بعد وزیراعظم کے داماد کپٹن (ر)صفدر، ن لیگ راولپنڈی کے رہنما شکیل اعوان اور حنیف عباسی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تصویر میں تینوں ن لیگ رہنما پیر حسان سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کی گاڑی پر حملے کرنے کے الزام میں سجادہ نشین پیر عید گاہ شریف پیرحسان الحسیب الرحمان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں ملزمان کو پیش کر کے ان کا 20دن کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیاتھا۔ تاہم بعد ازاں صلح اور راضی نامے کے بعد پیر حسان کو رہائی ملی۔ ذرائع کے مطابق راضی نامے میں ن لیگ کے سرکردہ رہنمائوں نے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ عید گاہ شریف کی راولپنڈی کی سیاست میں اہم نوعیت کو دیکھتے ہوئے حکمران جماعت ن لیگ کے رہنمائوں نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر حسان اور ان کے ساتھیوں نے جج سردار طارق مسعود اور ان کی فیملی جو کہ لاہور سے اسلا م آباد آرہی تھی کیساتھ موٹر وے پر کسی بات پر جھگڑا کیا تھااور حملے کی کوشش کی تھی جس پر ان کے خلاف تھانہ منڈی کالوکی ضلع حافظ آبادمیں مقدمہ نمبر136درج کیا گیا تھا ، مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل تھیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…