اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک) لگتا ہے کہ کسی مخالف سیاسی جماعت نے نہال ہاشمی کو گود لے لیا، استعفیٰ پر قائم رہنا چاہئے تھا، وزیراعظم کے معاون خـصوصی آصف کرمانی کا نہال ہاشمی کے استعفیٰ بارے ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی کی
جس پر ایسا لگ رہا ہے کہ کسی مخالف سیاسی جماعت نے انہیں گودلے لیا ہے جس کی ایما پر انہوں نے یہ سب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ہے، نہال ہاشمی کو چاہئے تھا کہ اگر سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے تو اس پر قائم بھی رہتے ، انہوں نے استعفیٰ بارے چیئرمین سینٹ کو جو بیان دیا ہے وہ ہلکے پن کا ثبوت ہے۔



















































