منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

نہال ہاشمی اپنی ہی پارٹی کے ساتھ ہاتھ کر گئے، (ن) لیگ ہکا بکا رہ گئی

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نہال ہاشمی سب کو حیران پریشان کر گئے۔ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں استعفے کی تصدیق کے بجائے استعفیٰ واپس لے کر چلتے بنے۔ان کے اس عمل پر پارٹی کے ساتھی بھی حیران رہ گئے۔سینیٹر راجا ظفر الحق، پرویز رشید اور چوہدری تنویر نے بھی چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ نہال ہاشمی استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں اس لئے ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔سینیٹر مشاہد اللہ کہتے ہیں استعفیٰ منظور کرانے کی درخواست لے کر چیئرمین سینیٹ کے پاس گئے تھے

پتہ چلا نہال ہاشمی نے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔ پارٹی کا فیصلہ ہے نہال ہاشمی کو استعفے پر قائم رہنا چاہیے تھا۔یاد رہے گزشتہ دنوں نہال ہاشمی نے شریف خاندان سے حساب لینے والوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر دینے کی دھمکی دی تھی۔ غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز تقریر کا وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا تھا جبکہ نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔بعد ازاں نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی سینیٹ سیکریٹریٹ نے بھی تصدیق کر دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…