جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر کسٹم عدالت نے ماڈ ل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وکیل صفائی سے پوچھا کہ ملزمہ کیوں پیش نہیں ہو رہی جس پر وکیل نے بتایا کہ ان کی والدہ بیمار ہیں۔کسٹم عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے ملزمہ خو د بیمار تھی اور اب والدہ بیمار ہو گئی۔
وکیل نے اپنی موکلہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا اور ریمارکس دیے کہ حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔اس کے بعد عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 21جون تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم سنادیا دریں اثناء  ڈالر گرل ایان علی پاکستانی نژاد امر یکی گلوکار علی زمان کیساتھ فلم میں بطور ہیروین آئیں گی‘ایان علی3کروڑ معاوضہ لیں گی ۔ ذرائع کے مطابق امر یکہ موجود پاکستانی نژاد امر یکی گلوکار علی زمان نے ایک اردو فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ خود ہیرو جبکہ ایان علی کو اس فلم میں بطور ہیروین کاسٹ جا رہا ہے جسکے لیے علی زمان کے دوبئی میں مقیم ماڈل ایان علی کے سٹا ف سے رابطے ہوئے چکے ہیں اور فلم کر نے کا کام کر نے کا ایان علی نے معاوضہ تین کروڈ لیا ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ جلد علی زمان دوبئی میں ایان علی سے ملاقات کر یں گے جس میں تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی فلم کی مکمل شوٹنگ بیرون ملک ہی ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…