منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے ہاتھ ناقابل تردید ثبوت آگئے کیا بڑا دعویٰ اور الزام عائد کر دیا گیا؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان میچ فکسنگ میں ملوث،1983کے ورلڈ کپ میں آسٹریلوی میڈیا ٹائیکون سے ڈیل کر کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دھوکہ دیا اور ایک بڑی رقم کمائی، لندن فلیٹ بھی اسی سال خریدے۔ مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد مہدی کی صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے میڈیاکوآرڈینیٹر محمد مہدی نے ن لیگ کے میڈیا سینٹر

میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنے کرکٹ کھیلنے کے دور میں میچ فکسنگ میں ملوث رہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 1983کے ورلڈ کپ میںآسٹریلوی میڈیا ٹائیکون کیری پیکر سے ڈیل کر کے ورلڈ کپ میں قومی مفاد کونقصان پہنچاتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو دھوکہ دیا اور ایک بڑی رقم کمائی۔ مہدی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا لندن کا متنازعہ فلیٹ اسی سال خریدا گیا تھا جب عمران خان نے اس وقت باؤلنگ کرنے سے انکار کر دیا تھا جب ٹیم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی ، جس کا بعد ازاں نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان میچ ہار گیا۔مہدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مرکزی اسٹرائیکر ہونے کے باوجود نازک حالات میں عمران خان کے باؤلنگ سے پُر اسرار انداز میں انکار کرنے کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔پیسوں کے حصول کے لیے عمران خان کے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کی بھی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئیں۔مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ان کے مؤکل نےجائیداد کی رقم آسٹریلیا اور انگلینڈ میں کھیلی گئی کرکٹ سے حاصل ہونے والی انکم سے ادا کی تھی۔اس سے قبل عمران خان بھی ایک اعترافی بیان دے چکے ہیں اپنی بائیوگرافی میں پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا تھا کہ سوانح عمری میں میچ فکسنگ کے جھگڑے عروج پر تھے۔ ان کا یہ بیان عدلیہ، تحقیقاتی اداروں اور عام عوام کے سامنے بطور ثبوت پیش کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…