منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی طاقت،امریکی میڈیا نے بھارتیوں کی نیندیں اُڑادیں

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تھینک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2025ء تک دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا۔ امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے ”پاکستانی نیوکلیئر فورسز 2015ء “ کے نام سے جاری رپورٹ میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے امریکی ماہرین کہا ہے کہ پاکستان میں ایٹمی مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل 6 اقسام کے بیلسٹک میزائل پہلے ہی موجود ہیں۔ شارٹ رینج شاہین 1A اور درمیانی

درجے تک مار کرنے والا شاہین تھری میزائل تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان دو نئے کروز میزائل بھی تیار کر رہا ہے جن میںVII گراؤنڈ لانچڈ بابر، حتف VIII ائیر لانچ راد شامل ہیں۔ پاکستان ابتدائی طور پر کچھ ایسے ایٹمی ہتھیار بھی تیار کر رہا ہے جن کو آبدوز پر نصب کیا جا سکے گا۔رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2025ء تک پاکستان وار ہیڈز کی تعداد 113 سے بڑھ کر 250 تک ہو جائے گی جس کے بعد امریکا، روس، چین اور فرانس کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جوہری طاقت بن جائے گا۔ امریکی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ اور سیکیورٹی نظام بھی فعال ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کا سیکیورٹی نظام پاکستان سے بہتر نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان نے محدود اثرات والے جوہری ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام صرف ایک رخی ہے تا کہ بھارت کو جارحیت سے قبل ہی روکا جائے۔ اس کا مقصد جنگ کو شروع کرنا نہیں بلکہ اپنا تحفظ کرنا ہے۔امریکی ماہرین نے پاکستان کی دفاع صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں کا سیکیورٹی سسٹم بھارت کی نسبت زیادہ فعال ہے۔ پاکستان 2025ء تک دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی قوت بن جائیگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…