پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

بارشوں کا نیا سلسلہ برسنے کیلئے تیار،محکمہ موسمیات نے زبردست خبر سنادی

datetime 3  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی، میٹ آف کے مطابق پیر سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔بادلوں کو بالا آخر رحم آہی گیا، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق روزے داروں کے لیے موسم کی خوشخبری آگئی۔ محکمہ موسمیات نے بارانِ رحمت کی پیشگوئی کردی۔

پیر سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پیر کی شام تک بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔پیر کی شام سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ ابرِکرم برسنا شروع ہوگا، رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوائیں بھی کراچی سے روٹھی روٹھی رہیں گئیں، آج کراچی کا درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب باون فیصد ہونے سے گرمی کی شدت کہیں زیادہ محسوس کی جائے گی۔حیدرآباد، لاڑکانہ، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور پشاور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…