اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے دو گھنٹے انتظار کروائے جانے پر شور مچا رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ تحقیقات اسی طرح ہوتی ہیں۔ حسین نواز کو دو گھنٹے اس لئے انتظار کروایا گیا کہ
ان سے پہلے نیشنل بنک کے جو صدر سعید احمد تھے وہ جے آئی ٹی کے سامنے اندر بیٹھے ہوئے تھے، سب سے الگ الگ پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ سعید احمد اس کھیل کا پرانا کھلاڑی ہے اور اس کی گفتگو حسین نواز کی گفتگو سے بالکل تھی اور یہی ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ جب تک سعید احمد سے تحقیقات مکمل ہوئیں تب تک حسین نواز باہر بیٹھے رہے اور ہونا بھی چاہئے۔