منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے علاج کے لیے معروف ڈاکٹرکی خدمات حاصل کرلیں ،عمران خا ن نے کس رہنماکے بارے میں خفیہ سروے کرایا؟تہلکہ خیزانکشافات نے ہلچل مچادی

datetime 1  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے علاج کے لیے مجھے پارٹی نے میدان میں اتارا ہے، سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کا جنازہ نکال دوں گی اچھی پچ پر کھیلنے کا اب موقع ملا ہے پہلی پچ باؤنسر ہی باؤنسر لگتے تھے این اے 110 سیالکوٹ سے انتخاب لڑوں گی عمران خان نے میرے بارے میں خفیہ سروے کروا لیا ہے اکثریتی عوام نے میرے حق میں رائے دے دی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن جمعرات کو یہاں اسلام آباد کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ پہلے جس پچ پر کھیلنے کا موقع ملا تھا وہ بھرپور انداز میں اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اب جس پچ پر کھیلنے کا موقع ملا ہے میدان اب لگے گا 2013میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور چار سالوں تک کفارا ادا کرتی رہی این اے 110میں میں ہی امیدوار ہوں اور میری مقبولیت کے بارے میں عمران خان خفیہ سروے کروا چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو فرنٹ پر آکر پارٹی کی قیادت کرنی چاہیے اس کے بغیر وہ کچھ کر سکیں گے نہ ان کی پارٹی کسی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے گی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں اچھا کھیلی ہیں انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے مجھے میدان میں اتارا ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف کا بہترین علاج میں ہی کر سکتی ہوں سیالکوٹ کو مجھ سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ بعض جماعتوں میں مرد کی حکمرانی ہے اور خواتین کو مساوی مقام نہیں ملتا مگر پاکستان تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہے اور عمران خان خود پارٹی میں مرد اور خواتین کو مساوی مقام دیتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…