جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

نہال ہاشمی کی ہنگامہ خیز ویڈیوکی دوسری قسط جاری ،اگرنوازشریف کسی اورملک میں ہوتے تو۔۔ن لیگی رہنما شدت جذبات میں کیاسے کیاکہہ گئے

datetime 1  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کی ویڈیو کی دوسری قسط منظر عام پر آ گئی جس میں وہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بارے میں شدت جذبات میں آ کر یہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف جس کو آسمان کی بلندیوں پر لے جایا جانا چاہئے تھے اسے عدالت کے کٹہرے میں لے گئے۔ یہ نواز شریف اگر کسی اور ملک میں ہوتے لوگ انہیں پوجتے کہ تم نے ہمیں ایٹمی قوت بنا دیا۔

جبکہ نہال ہاشمی آج طلب کئے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ۔عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جون تک جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق متنازعہ تقریر پر چیف جسٹس کی جانب سے ازخودنوٹس لئے جانے پر نہال ہاشمی آج سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ نہال ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ جس دن انہوں نے جے آئی ٹی کے حوالے سے بات کی اس دن میرا روزہ تھا جس پر اعجاز الاحسن نے کہا کہ تو سب کا ہوتا ہے۔آپ نوٹس کا جواب دیں جس کا موازنہ آپکی تقریرکی ویڈیوسے کیا جائے گا۔بنچ کے رکن شیخ عظمت سعیدنے کہا کہ نہال ہاشمی کی زبان میں کوئی اور بول رہا تھا۔ایسی دھمکیاں تو دہشتگرد مافیا دیتے ہیں۔بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہم بلا خوف و خطر ہو کر فیصلے دیتے ہیں چاہے انجام جو بھی ہو ،انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو! آپکی حکومت نے دہشتگرد مافیا کوجوائن کرلیا ہے۔آپ کی حکومت میں ہمیں دھمکایاجارہاہے۔کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی کی گزشتہ روز ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے براہ راست جے آئی ٹی کونشانہ بنایا تھا،جس پر چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔

سابق سینیٹر اور (ن)لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی ۔میں عدلیہ اور اللہ تعالی سے بھی معافی مانگتا ہوں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نہال ہاشمی آج طلب کئے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میں نے کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی ۔میں نے ایک مائنڈ سیٹ کے حوالے سے بات کی تھی ۔میں ایک سیاسی کارکن ہوں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے کوئی بیان نہیں دلوایا گیا۔اس قسم کے تہمت مجھ پر نہ لگائی جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…