اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی،عدلیہ اوراللہ تعالی سے معافی مانگتا ہوں،نہال ہاشمی

datetime 1  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینیٹر اور (ن)لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی ۔میں عدلیہ اور اللہ تعالی سے بھی معافی مانگتا ہوں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نہال ہاشمی آج طلب کئے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میں نے کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی ۔

میں نے ایک مائنڈ سیٹ کے حوالے سے بات کی تھی ۔میں ایک سیاسی کارکن ہوں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے کوئی بیان نہیں دلوایا گیا۔اس قسم کے تہمت مجھ پر نہ لگائی جائے ۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں انکے کیس کی سماعت ہوئی جہاں پر ان سے5جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔نہال ہاشمی آج طلب کئے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ۔عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جون تک جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق متنازعہ تقریر پر چیف جسٹس کی جانب سے ازخودنوٹس لئے جانے پر نہال ہاشمی آج سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔نہال ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ جس دن انہوں نے جے آئی ٹی کے حوالے سے بات کی اس دن میرا روزہ تھا جس پر اعجاز الاحسن نے کہا کہ روزہ تو سب کا ہوتا ہے۔آپ نوٹس کا جواب دیں جس کا موازنہ آپکی تقریرکی ویڈیوسے کیا جائے گا۔بنچ کے رکن شیخ عظمت سعیدنے کہا کہ نہال ہاشمی کی زبان میں کوئی اور بول رہا تھا۔ایسی دھمکیاں تو دہشتگرد مافیا دیتے ہیں۔بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہم بلا خوف و خطر ہو کر فیصلے دیتے ہیں چاہے انجام جو بھی ہو ،انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو! آپکی حکومت نے دہشتگرد مافیا کوجوائن کرلیا ہے۔آپ کی حکومت میں ہمیں دھمکایاجارہاہے۔

کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی کی گزشتہ روز ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے براہ راست جے آئی ٹی کونشانہ بنایا تھا،جس پر چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…