اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاہے کہ عمران خان کی نااہلی کامقدمہ سپریم کورٹ میں چل رہاہے اورسپریم کورٹ کے بینچ نے عمران خان جن سوالات کے جواب طلب
کئے ہیں ان سوالات کودیکھتے ہوئے مجھے یوں لگتاہے کہ عمران خان کی نااہلی کے امکانات زیاد ہ ہیں ۔پیپلزپارٹی کے رہنمانے مزید کہاکہ جس طرح ہم نوازشریف سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ تمام تردستاویزات پیش کردیں توہم یہ مطالبہ عمران خا ن سے کیاتوان کےلئے مشکلات زیادہ ہوجائیں گی ۔