اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ اسحاق ڈارجلد ہی پاکستان چھوڑکرامریکہ منتقل ہورہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہاکہ اسحاق ڈارکوایک امریکی کمپنی نے ملازمت کی پیشکش 2009میں کی تھی
لیکن اس وقت اسحاق ڈارنے اس کمپنی میں بطورڈائریکٹرکام کرنے سے انکارکردیاتھا۔چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیاکہ اب میرے پاس اطلاع ہے کہ نیویارک میں اسحاق ڈارکے ایک نمائندے نے اسی کمپنی سے اب رابطہ کیاہے کہ وہ ا سحاق ڈاراب اسی کمپنی کوجوائن کرناچاہتے ہیں اوراس کےلئے وہ پاکستان سے امریکہ منتقل ہوجائیں گے ۔