جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی ممبران کو سنگین ترین دھمکیاں‘‘ نہال ہاشمی کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟ن لیگ نے اہم اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے ججز اور پانامہ جے آئی ٹی ممبران اور ان کے اہل خانہ کو سنگین ترین دھمکیاں، وزیراعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر طلب کرتے ہوئے انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا، سینیٹر شپ خطرے میں پڑ گئی، استعفیٰ طلب کئے جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے

سپریم کورٹ کے ججز اور پانامہ جے آئی ٹی ممبران اور ان کے اہل خانہ کو سنگین ترین دھمکیاں دئیے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی کو وزیراعظم طلب کرتے ہوئے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سینیٹر نہال ہاشمی سے پارٹی پالیسی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کی سخت سے مذمت کرتے ہوئے اسے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔خواجہ سعید رفیق کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کی تقریر ان کی ذاتی رائے تھی جس پر قیادت نے ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود اداروں کے کام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی کاکہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹرنہال ہاشمی کوغیرذمہ درانہ بیان دینے پرزیراعظم ہاؤس طلب کرلیاہے۔وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی پالیسی اورڈسپلن کی خلاف ورزی پرنہال ہاشمی کیخلاف انضباطی کاروائی کرتے ہوئے سینیٹرنہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…