اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی وفاق میں اتحادی جماعت ہے اوراس جماعت کے سربراہ مولانافضل الرحمان قومی اسمبلی کی کشمیرکمیٹی کے چیرمین ہیں ،وفاقی بجٹ 2016.17میں
کشمیرکمیٹی کوبجٹ میں 7کروڑ20لاکھ روپے دیئے گئے تھے لیکن اب نئے مالی بجٹ 2017.18میں وفاقی حکومت نے کشمیرکمیٹی کے بجٹ میں مزیدایک کروڑ10لاکھ روپے کااضافہ کردیاہے جس کااعلان گزشتہ دنوں بجٹ تقریرمیں وزیرخزانہ نے کیاتھا۔