ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کے شاہانہ اخراجات،تحریک انصاف کے دھرنے سمیت اربوں روپے کن کاموں میں اُڑاڈالے،حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں وفاقی بجٹ2017.18پیش کردیاہے جس میں حکومت نے نئے مالی سال کے اہداف،غیرترقیاتی وترقیاتی اخراجات اوربیرونی قرضوں پرسود کی  ادائیگیوں سمیت مختلف مدوں میں بھاری رقوم مختص کرنے کااعلان کیالیکن اب انکشاف ہواہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کی آڑمیں پاکستان تحریک انصاف کے 2016کواسلام آبادمیں ہونے والے دھرنے کے اخراجات بھی مالی سال

2016.17سے ہی کئے اس کے علاوہ بھارت کے خلاف آبی تنازعات کے مقدمات کی فیس ،زیر اعظم کے دفتر کی تزئین و آرائش اور غیر ملکی شخصیات کے پروٹوکول اور نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت مختلف قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظور شدہ بجٹ سے ہٹ کر اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں مزیدتفصیلات بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق بھارت کے خلاف عالمی بنک میں مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر زیر تعمیر 850 میگاواٹ کے رتلے بجلی گھر اور دریائے جہلم پر 330 میگاواٹ کے کشن گنگا بجلی گھر کے ڈیزائن کا کیس عالمی بنک واشنگٹن کے ثالث کی عدالت میں لڑنے کے لئے بین الاقوامی لاء فرم میسرز ایلن اینڈ اوورے کو 37 کروڑ 79 لاکھ روپے اور دیگر2 فرموں، 3۔ سی اور ڈبلیو اینڈ سی کو 40 کروڑ 86 لاکھ روپے بطور فیس ادا کئے گئے اوران کی منظوری وزیراعظم نے خود دی جبکہ بھارت کے خلاف ہی ساڑھے 3کروڑبرطانوی پائونڈزکے اخراجات بھی قومی خزانے سے اداکئے گئے جبکہ یہ رقم پاکستان کونظام حیدرنے قیام پاکستان کے ایک سال بعد یعنی 1948میں تحفے میں دی تھی ،یہ مقدمہ جیتنے پربرطانوی لافرم کے وکلاکو20کروڑروپے فیس کی مدمیں اداکئے گئے ۔ دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ وزیراعظم کے داماد اوررکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حلقہ انتخاب ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم نوازشریف نے

34 کروڑ 42 لاکھ روپے خصوصی طور پر جاری کرنے کا حکم دیا۔اسی طرح وفاقی وزیراحسن اقبال نے نارروال میں سپورٹس کمپلکس کی تعمیرکےلئے 73کروڑروپے وزیراعظم سے منظورکرائے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کی شروع کی گئی ہیلتھ کارڈپروگرام کی میڈیاپرتشہیرپرسواارب روپے بھی رواں مالی سال کے بجٹ سے خرچ کئے گئے ۔واضح رہےکہ نواز شریف حکومت قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی میں 17اپریل 2016کورپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایاگیاتھاکہ عمران خان کے ڈی چوک پر دھرنا کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی پر 70 کروڑ روپے کے اخراجات کئے تھے جبکہ پولیس کو پٹرول کی فراہمی پر 30 ملین خرچ کئے تھے

پارلیمانی کمیٹی میں پیش رپورٹ کے مطابق نواز شریف حکومت نے وفاقی شرعی عدالت میں مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کیلئے عدالت کے قیام اور شرعی عدالت کی آرائش پر 3 ارب 99 کروڑ خرچ کئے ہیں جبکہ جنرل مشرف کے خلاف غداری مقدمات میں اخراجات کی مد 23 ملین ہے گیس پائپ لائنوں کی حفاطت پر مامور رینجرز کو 4 کروڑ ادا کئے گئے ۔واضح رہے کہ ضمنی بجٹ کی منظوری بھی قومی اسمبلی سے لیناضروری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…