منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج خونی ہوگیا،تحریک انصاف کے اہم رہنماجاں بحق

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درگئی (آئی این پی) ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ورتیر کے عوام کا احتجاج،مظاہرین پر فائرنگ سے آئی ایس ایف کے سابق صدرجاوید خان طوفان جان بحق ہوگئے ، درگئی واپڈا سب ڈویژن ٹو کے دفاتر کو نظر آتش کردیا گیا،گیٹ توڑ کر مظاہرین واپڈا دفاتر میں داخل ہوگئے،کمپیوٹر اور دیگر آلات کی توڑ پھوڑ ،لیویز کی شیلنگ سے 14 افراد زخمی،مظاہرین کے پتھراؤ سے اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر زخمی،

مظاہرین نے درگئی چوک میں توڑ پھوڑ کرکے مین مالاکنڈ روڈ بلاک کردیا، مظاہرین نے دکانوں، سرکاری املاک ، چوک میں نصب کیمروں اور سائن بورڈ پرپتھراؤ کیا ، کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے، پی ٹی آئی کے این ایم اے مالاکنڈ جنید اکبر خان درگئی عین موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی زخمیوں کی عیادت کے لئے روانہ ہو ئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل درگئی کے یونین کونسل ورتیر کے ہزاروں مظاہرین نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست ڈنڈا بردار احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے پیسکو درگئی سب ڈویژن کے دفاتر پر دھاو بول دیا اور واپڈا سب ڈویژن ٹو کے دفاتر کو نظر آتش کرکے واپڈا کے کمپیوٹرز اور دیگر آلات تورڈالے۔ ادھر حالات بے قابو ہونے کی صورت میں مالاکنڈ لیویز کی مبینہ فائرنگ سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن درگئی کالج کے سابقہ صدر جاوید خان طوفان ولد باور خان ساکن ورتیر فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ہیں اور فائرنگ اور پتھراؤ سے 14مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں دو لیویز سپاہیوں سمیت اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر بھی شدید زخمی ہوگئے ۔ پیسکو دفاتر کو نظر آتش کرنے اور فائرنگ واقعہ کے بعد مظاہرین مین درگئی چوک میں جمع ہوگئے۔ جہاں مین مالاکنڈ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے مظاہرین نے سرکاری املاک ، ٹیلیفون کیبلز،

سیاسی پارٹیوں کے سائن بورڈز ، مین چوک درگئی میں نصب کیمرے پر شدید پتھراؤ کیاگیا جس سے ان سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ پی ٹی آئی کے این ایم اے مالاکنڈ جنید اکبر خان نے درگئی عین موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی زخمیوں کی عیادت کے لئے روانہ ہوگئے۔مشتعل مظاہرین نے درگئی بزار میں دکانداروں اور گاڑیوں پر بھی شدید پتھراؤ کیا جس سے کئی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔

مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شدید زخمی جاوید خان کے جاں بحق ہونے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل درگئی سے جاوید خان طوفان کی نعش درگئی چوک اور بعد ازاں درگئی لیویز تھانہ درگئی لایا گیا جہاں نعش رکھ کر مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی کی اور مشتعل مظاہرین نے اس دوران درگئی لیویز تھانہ کی عمارت کو بھی آگ لگادی بعد ازاں حالات کی کشیدگی پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی میں پہنچائے گئے زخمیوں میں دو لیویز جوان سمیت اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر گاؤں ورتیر قدم خیلہ ، دوبندئی سے تعلق رکھنے والے شہاب خان ولد سید رحمان ، نیاز علی ولد سید آمین، ابراہیم ولد سید احمد شاہ ، سید آمین ولد گلیم شاہ ، محمد شاہ ولد احمد گل و دیگر کل 14زخمی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر سمیت کئی دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد مردان ریفر کردئے گئے ۔ درگئی لیویز تھانہ کو نظر آتش کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور پر تشدد ہنگامہ کے واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کرائی جاسکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…