منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

1998 میں ایٹمی دھماکے کرنے پر نواز شریف کو کیا سزا دی گئی ؟ سینئر سیاستدان کا اہم انکشاف

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو نیوکلیئر میزائل کے دھماکوں کی قیمت خود جلاوطنی اور پارٹی کو تقسیم کرنے کے ذریعے ادا کرنا پڑی۔خواجہ سعد رفیق لاہور میں یوم تکبیر کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، پاکستان نے 28 مئی 1998 کو نیوکلیئر دھماکے کیے تھے جس کو 19 برس مکمل ہوگئے۔حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما نے کہا کہ

‘نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے دباو کے باوجود ووٹوں کی طاقت سے ایٹمی دھماکے کئے’ لیکن اب کچھ نئے عناصر پاکستان مسلم لیگ نواز پر تنقید کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے وزیراعظم نہیں ہیں جنھیں سزا دی گئی ہو’تاریخ میں چند اور وزرا اعظم بھی ہیں جنھیں سزائیں دی گئی ہیں اور جنھیں انھی وجوہات کے باعث سزا دی جاچکی ہے’۔انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی مثال دی اور کہا کہ وہ بھی ماضی میں نشانہ بنے تھے جبکہ بے نظیر بھٹو نے بھی جلاوطنی برداشت کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘درحقیقت وہ اسی درخت کے شاخ کاٹ رہے ہیں جس پر وہ خود براجمان ہیں’۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت عمران خان کے غیرمہذب جملے برسوں سے سن رہی ہے لیکن کبھی اس کا جواب نہیں دیا اور اس طرح کے ‘نوآموز سیاست دان’ دراصل قومی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خفیہ راز ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں پنجاب اور دیگر صوبوں سندھ اورخیبر پختنخوا میں بجلی کے کتنے میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن بحال ہوا ہے اور ملک کے معاشی حب سے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی سول اور ملٹری قیادت ایک ہی صفحے پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…