منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

رمضان کا پہلا عشرہ کیسا گزرے گا ؟ محکمہ موسمیات نے انتباہ کر دیا

datetime 28  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔  اس وقت ملک کے بیشتر علاقے شدید  گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ملک بھر میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے

اب محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی  ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 یا 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا  اور جو علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ان میں لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سبی اور ڈی آئی خان شامل ہیںتاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی عندیہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 اور درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ درجہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ شہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب  کر مرجانے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرانتظامیہ کی جانب سے سختی کردی گئی  ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…