حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں جب حضرت عثمانؓ گھر میں محصور تھے میں ان کی خدمت میں گیا اور عرض کیا اے امیرالمومنین! اب تو آپؓ کے لیے ان باغیوں سے جنگ کرنا بالکل حلال ہو چکاہے (لہٰذا آپؓ ان سے جنگ کریں اور انہیں بھگا دیں) حضرت عثمانؓ نے فرمایا کیاتمہیں اس
بات سے خوشی ہو سکتی ہے کہ تم تمام لوگوں کو قتل کر دو اور مجھے بھی؟ میں نے کہا نہیں۔ فرمایا اگر تم ایک آدمی کو قتل کرو گے تو گویا کہ تم نے تمام لوگوں کو قتل کر دیا (جیسے کہ سورۃ مائدہ آیت 32 میں اس کا تذکرہ ہے) یہ سن کر میں واپس آ گیا اور جنگ کا ارادہ چھوڑ دیا۔