نماز جمعہ کے خطبہ میں آنحضرتؐ منبر کی جس سیڑھی پر بیٹھتے تھے حضرت ابوبکرؓ ازراہ عنایت ادب و احترام اس سیڑھی سے نیچے والی سیڑھی پر ہی بیٹھنے لگے تھے۔ اس کے بعد حضرت عمرؓ کا عہد آیا تو آپ ایک اور سیڑھی سے نیچے اتر آئے لیکن حضرت عثمانؓ
نے یہ خیال کرکے کہ یہ سلسلہ کہاں تک چلے گا پھر اسی سیڑھی پر بیٹھنا شروع کر دیا جس پر آنحضرتؐ تشریف رکھتے تھے۔ (غور سے دیکھئے تو بعد والوں پر احسان بھی ہے اور اس پر حضورؐ کے ساتھ عشق و محبت بیکراں اور جذبۂ اتباع سنت کو بھی دخل ہے۔)