اتباع سنت حضرت عثمانؓ کامقصدِ حیات تھا۔ منیٰ میں دو کے بجائے چار رکعات نماز ادا کرنا بھی دراصل ایک نص شرعی پر مبنی تھا۔ چنانچہ جب صحابہؓ نے اس کو بدعت پر محمول کرکے اس پر ناپسندیدگی کااظہار کیا تو خود حضرت عثمانؓ نے
ایک مجمع میں چار رکعت نمازپڑھنے کی حسب ذیل وجہ بیان کی۔صاحبو! جب میں مکہ پہنچاتو یہاں اقامت کی نیت کر لی اور میں نے رسول اللہؐ کو فرماتے سنا ہے کہ جو کسی شہر میں اقامت کی نیت کر لے اس کو مقیم کی طرح نماز پڑھنی چاہیے۔