حضرت عثمانؓ کو (حضرت عبداللہ بن مسعودؓ اور حضرت ابیؓ) ان دونوں بزرگوں کی طرف سے کچھ غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی۔ اس لیے انہوں نے کچھ دنوں کے لیے وظیفہ روک دیاتھا۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے جب وفات
پائی تو غایت انصاف سے کام لے کر جس قدر وظیفہ بیت المال کے ذمہ باقی تھا جس کی مقدار تخمیناً بیس پچیس ہزار تھی ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ (امام وقت کو سیاسی وجوہ کی بناء پر اس قسم کے اختیارات حاصل ہیں)