پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق رکن خیبرپختوااسمبلی ارباب عامرخان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ارباب عامر خا ن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اوروزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک سے ایک تقریب میں ملاقات کی اوراس موقع پرانہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا
۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھرمیں کلین سویپ کرے گی اوراب عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اورعوام کے مسائل کاحل عمران خان کے پاس ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اورعنقریب مزیدکئی رہنمابھی تحریک انصاف کے کارروان کاحصہ بن جائیں گے ۔ ۔تحریک انصاف تبدیلی لے کرآئے گی ۔