حضرت عثمانؓ نے عبداللہ بن ابی سرحؓ سے وعدہ کیا کہ افریقہ کی فتح کے صلہ میں مال غنیمت کا پانچواں حصہ ان کو انعام دیا جائے گا۔ اس لیے (فتح کے بعد) حضرت عبداللہ بن ابی سرحؓ نے اس وعدہ کے مطابق اپنا حصہ لے لیا لیکن عام مسلمانوں نے
حضرت عثمانؓ کی اس فیاضی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔حضرت عثمانؓ کواس کاعلم ہوا تو انہوں نے عبداللہ بن ابی سرحؓ سے اس رقم کو واپس کرا دیا اور فرمایا کہ میں نے بے شک وعدہ کیاتھا لیکن مسلمان اس کو تسلیم نہیں کرتے (اس لیے مجبوری ہے)۔