ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وقت ارتحال

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بستر مرگ پر لیٹے تھے بدن پرلرزہ طاری تھا، اعضاء خوف و گھبراہٹ سے کانپ رہے تھے اور لوگ کثرت سے عیادت کرنے آ رہے تھے، لوگوں نے پوچھا اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ! اے خلیفہ رسولﷺ! کسی طبیب کو بلا لائیں! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہلکی سی مسکراہٹ میں فرمایا کہ طبیب تو آ گیا ہے۔ لوگوں نے افسردہ ہو کر پوچھا پھر اس نے کیا کہا ہے؟

فرمایا کہ وہ کہتا ہے ’’یعنی میں جو چاہتا ہوں سو کرتا ہوں‘‘ لوگوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے سروں کو ہلایا اور خاموش ہو گئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اپنے باپ کی عیادت کیلئے آئیں، دیکھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جان کنی کے عالم میں ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے رخساروں پر آنسو رواں تھے اس شدت کرب کے عالم میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان پر بے ساختہ یہ شعر جاری ہوگئے ’’تیری عمر کی قسم! جان کنی کے وقت اور سینہ تنگ ہو جانے کے عالم میں کسی انسان کو اس کی مالداری کام نہیں آتی‘‘۔صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نظر التفات فرمائی اور فرمایا اے بیٹی! ایسا نہ کہو بلکہ تم یہ کہو ترجمہ’’اور سکرات موت کا وقت حق کے ساتھ آ گیا‘‘ (سورہ ق19:)اس کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی بیٹی کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا میرے ان دو کپڑوں کو دیکھو، انہیں دھو کر مجھے انہی میں کفن دے دینا، کیونکہ زندہ آدمی کو نئے کپڑوں کی مردے کی بہ نسبت زیادہ ضرورت ہوتی ہے حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عیادت کے لئے آئے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ موت کی کشمکش میں تھے۔ حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے گھبراتے ہوئے عرض کیا اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ! اے خلیفہ رسولﷺ! مجھے وصیت کیجئے؟

ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تم پر دنیا (کے دروازے) کھولے گا لیکن تم اس میں سے بقدر ضرورت ہی لینا اور یہ کہ جو شخص صبح کی نماز پڑھ لیتا ہے وہ اللہ کی پناہ و امان میں آ جاتا ہے۔ لہٰذا تم اس کی پناہ کو نہ توڑنا ورنہ اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جاؤ گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…