کراچی / اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے آغازپرہی حیرت انگیزخبرسنادی گئی،ملک بھر کے بینک 3دن بند رکھنے کا اعلان،زکواةکٹوتی کے سلسلے میں پیر کو ملک بھر کے تمام بینک بند رہیں گے۔ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان 29 مئی 2017ءکو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا،
اس دن زکوٰ? کی کٹوتی کے لیے بینکوں میں تعطیل دی گئی ہے۔ تعطیل کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک 29 مئی 2017ءکو عوام سے لین دین کے سلسلے میں بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینکوں، ڈی ایف ا?ئیز، ایم ایف بیز کے ملازمین بینک تعطیل پر دفتر میںہوں گے۔ اسے عوام سے لین دین کے علاوہ معمول کا ورکنگ ڈے سمجھا جائے گا۔اس طرح ہفتہ اتوار اور پیر لگاتار تین دن بینک بند رہیںگے اور عوام بینکنگ سہولیات سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیںگے۔