ایک مرتبہ حج کے موقع پر آپؓ مزدلفہ میں فروکش تھے، فجر کی نماز کے وقت روشنی کافی پھیل گئی تو حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا: اگر امیرالمومنین اس وقت منیٰ کے لیے روانہ ہو جائیں تو یہ عین سنت کے مطابق ہو گا۔ حضرت عثمانؓ
یہ سنتے ہی اس سرعت سے چل پڑے کہ راوی کا بیان ہے۔ (فما ادری اقولہ کان اسرع ام دفع عثمان فلم یزل یلبی حتی رمی جمرۃ العقبۃ یوم النحر)مجھے معلوم نہیں کہ عبداللہ بن مسعودؓ کا قول پہلے تھا یا حضرت عثمانؓ اللہ کی یکلخت روانگی۔۔۔